• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے نفسیاتی اثرات بچوں پر شدید ہوتے ہیں، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) معاشرے میں طلاق اور خلع کے بڑھتے رجحان سے متعلق ماہرین ہما اعجاز زمان،راضیہ بتول نجفی اور کنول قیصرکا کہنا ہے کہ طلاق کے نفسیاتی اثرات بچوں پر شدید ہوتے ہیں ایثار اور قربانی کے جذبے کی کمی بھی اس شرح میں اضافے کی وجہ ہے ۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ پاکستان میں ایک سماجی مسئلہ آئے دن خاندانی نظام کے لئے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے طلاق اور خلع کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک خاندان میں پچھلے چھ مہینے کے دوران طلاق یا خلع کا واقعہ ہوچکا ہے ۔ ماہر قانون ہما اعجاز زمان نے کہا کہ ہم ان کیسز کو مسلم فیملی قانون کے مطابق ہی ڈیل کرتے ہیں تاہم میں سمجھتی ہوں اس شرح میں جو اضافہ ہو رہا ہے اس میں زیادہ ذمہ دار مرد حضرات ہیں چونکہ عورتوں کو پڑھا لکھا دیا گیا اور وہ خود مختار یا خود انحصار ہوگئی ہیں لیکن معاشرے نے آدمیوں کو وہ پختگی نہیں دی کہ جب عورت بھی کام پر جارہی ہے تو دونوں کو اور بالخصوص آدمی کو کس طرح سے رہنا ہے کس طرح سمجھوتے کرنے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید