اسلام آبا( صالح ظافر) انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور سینئر سفارت کار سفیر خالد محمود نے کہا ہے کہ مضبوط اور مقامی سطح پر تیار کردہ مواصلاتی نظام قومی سلامتی کا ایک بنیادی ستون ہیں، جو مؤثر کمانڈ، کنٹرول اور بروقت اسٹریٹجک فیصلوں کو ممکن بناتے ہیں۔وہ نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے مطالعاتی دورے کے دوران اظہارِ خیال کر رہے تھے، جہاں انہوں نے پاکستان کی مقامی ریڈیو اور ٹیلی کمیونیکیشن صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں این آر ٹی سی کے کردار اور مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ کو سراہا۔