• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے، ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، کمسن بچہ جاں بحق، ماں باپ زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پور اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر 2 سالہ حماد جاں بحق اور ماں باپ 30 سالہ دانش اور 25 سالہ زینب زخمی ہوگئے، پولیس نے ٹریلرکوقبضے میں لیکر ڈرائیورکوگرفتارکرلیا ،ماڑی پور پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر قبضے میں لیکر اسکے ڈرائیور اعجاز علی ولد احمد علی کوگرفتارکرلیا ،دریں اثنا سپر ہائی وے گلزار ہجری فاریہ چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں 50 سالہ نیاز علی ولد سعد علی جاں بحق ہوگیا ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کیا، کورنگی بلال چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید