کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بد امنی پھیلانے کے لئے شیطانی طاقتیں اپنا زورلگا رہی ہیں، امر یکا جیسا ملک جس کو تمدن کا مر کز کہا جاتا ہے اور یورپی یونین نے پانچ سو سال سے ظلم کی جو تاریخ لکھی ہے اُس کو یہ آگے بڑھانا چاہتا ہے ، ایران میں اس وقت جو معاملات پیش آئے یہ مہنگائی کے خلاف تھے، علی خامنہ ای نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا مظاہرے ایرانی عوام کا حق ہیں لیکن ان مظاہروں کو ایک شازش کہ تحت امریکا نے اپنے ایجنٹوں کے دریعے مسلکی رنگ دینا چاہا اور مقدسات کی توہین کروائی گی تاکہ ایران کو کمزور کر سکے جس میں امریکہ ناکام ہوگیا ایران کی غیور عوام نے بتادیا کہ ہم علی خامنہ ای کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی جمہوری اسلامی ایران کی حمایت سے بہت مضبوط اور بہتر نتیجہ آئے گا۔