کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 5 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فونز ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانہ کی حدود شہید ملت روڈ ہل پارک کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ کامران قاسم کے نام سے ہوئی ہے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ، سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن الغازی سوئٹس کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ عبدالمالک عرف توڑاکے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا روڈ سمنٹ فیکٹری کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 24 سالہ دنود کمو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام عامر عرف پٹھان بتایا ہے گرفتار ملزمان کے قبضےسے ایک پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، سائٹ اے پولیس نے میٹروول مالا کنڈ قبرستان کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 22 سالہ فرمان احمد شاہ اور 38 سالہ سعید احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضےسے دو پستولیں ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔