• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب معراج النبی ﷺ عقیدت و مذہبی جذبے کیساتھ آج منائی جائیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جمعہ 16جنوری کوشب معراج النبیﷺ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، شہر بھر میں محافل ذکر معراج النبیﷺ منعقد ہو ں گی، علمائے کرام حضور خاتم النبیین کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے، شہر کی بڑی اور چھوٹی مساجدکو برقی قمقوں سے سجادیا گیا، جبکہ مساجد میں محافل ذکرو نعت،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف، صلو ۃ تسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤںاور سحری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ، خواتین نے گھروں میں نوافل اور خصوصی دعاؤں اہتمام کیا ہے،مرکزی اجتماع جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن)میں بعد نماز عشاء ہوگا،علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب کریں گے،جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں سید رفیق شاہ، علامہ سید عبد القادر شیرازی، ڈاکٹر عبد الوہاب قادری نے آئی جی سندھ سےاپیل کی ہے کہ یوم معراج النبی کے موقع پر سیکیورٹی ادارے مساجد، مدارس، مزارات، خانقاہوں و دیگر مقامات پر منعقد اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں، بلدیاتی ادارے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید