کراچی (رفیق مانگٹ ) برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق امریکی حکام نے نجی طور پر خبردار کیا ہے کہ محدود فوجی آپشنز اور عملی صلاحیتوں کے باعث امریکی فوج اس وقت ایران پر حملے کیلئے تیار نہیں،خلیجی اتحادیوں نے جنگ ٹال دی، ایران کے معاملے پر ٹرمپ کا آخری لمحے میں یوٹرن،نیتن یاہو کا دباؤ، عرب دنیا کی مزاحمت، ایران پر امریکی حملہ کیوں نہ ہو سکا؟ نیتن یاہو ٹرمپ کو اکسا ، سعودی ولی عہد انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کی کشمکش، ٹرمپ کے سامنے مشرقِ وسطیٰ کا سب سے مشکل فیصلہ۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر یقینی کی سیاست کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اور ایران کے معاملے میں بھی وہ دوست و دشمن سب کو قیاس آرائی میں مبتلا رکھے ہوئے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے ایران کے مظاہرین کو مدد آنے کا عندیہ دیا، مگر خلیجی عرب ریاستوں کی آخری لمحے کی سفارت کاری نے مبینہ طور پر انہیں فوجی کارروائی سے روک دیا۔ اس فیصلے کے پیچھے خطے کے اہم اتحادیوں کے باہم متضاد مشورے، اسرائیل اور سعودی عرب کے مختلف مفادات، اور ایک نئی جنگ کے ممکنہ تباہ کن نتائج کارفرما ہیں۔