• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاران، مسلح افراد کے حملے، سرکاری املاک کو نقصان، ساتھیوں کو چھڑا لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز)بلوچستان کے ضلع خاران کے مرکزی شہر میں جمعرات کے روز مسلح افراد کی بڑی تعداد داخل ہوئی اور شہر کے مختلف حصوں میں حملے کیے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے سٹی پولیس تھانے کو نشانہ بنایا اور سرکاری و نجی بینکوں کو بھی نقصان پہنچایا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر شہر میں داخل ہوئے۔ 30 سے 40 دہشت گرد تھے، تھانے اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، بینک بھی لوٹنے کی کوشش،سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں رات گئے تک جھڑپ جاری تھی، پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تھانے کی گاڑیوں اور اسلحے کو نقصان پہنچایا گیا اور کچھ اسلحہ حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔
اہم خبریں سے مزید