• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں پھر ردو بدل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی قرار دیئے گئے سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کیلئے گریڈ 19کے افسران کی نامزدگیوں میں ایک بار پھر رد و بدل کر دیا ہے۔ نامزد گریڈ 19کے 10افسروں کی نامزدگی واپس،30افسروں کی اضافی نامزدگی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مراسلہ بھیج دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کی گئی ، جس کے تحت جن 10 افسران کی نامزدگیاں واپس لی گئی ہیں ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنر، اٹک راؤ عاطف رضا، ڈائریکٹر جنرل، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) بلال ہاشم،منیجنگ ڈائریکٹر، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب عاصم رضا، ڈپٹی کمشنر، نارووال سید حسن رضا شامل ہیں جبکہ کسٹمز سروس کی کلیکٹر (او پی ایس)، کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹس) لاہور صائمہ ایاز، چیف ڈومین آفیسر، پاکستان سنگل ونڈو کمپنی، اسلام آباد نوید عباس میمن، ڈومین آفیسر، پاکستان سنگل ونڈو کمپنی، اسلام آباد عمران رزاق ہیڈ کوارٹرز، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ سبطین رضااور ڈپٹی سیکریٹری، سینیٹ سیکریٹریٹ فائقہ عبدالحئی کی نامزدگی بھی واپس لی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید