اسلام آباد ( ناصر چشتی) سینیٹ کا اجلاس آج جمعہ کو ساڑھے 10بجے ہو گا۔ اجلاس کیلئے 24نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ٹرانسفر آف ریلوے آرڈر مین ترمیمی بل پیش کریں گے وزیر مملکت اور چیرمین سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ خصوصی اکنامک زون ایکٹ 2012 میں ترمیم بل پیش کریں گے۔