اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعہ 20کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، جو کسی فرد کی ساکھ کو نقصان پہنچائے یا اس کی نجی زندگی کیخلاف ہو ، قابل سزا جرم ہے،اتھارٹی نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز یا گمراہ کن مواد کی تیاری، اشاعت اور ترسیل سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ، ایسا کوئی بھی مواد فوری طور پر ہٹا دیا جانا چاہیے۔