کراچی (نیوز ڈیسک) عین الاسد بیس سے امریکی انخلا، خلیج عرب میں بحری قوت برقرار، مغربی عراق سے امریکی اور اتحادی افواج مکمل نکل گئیں، تین امریکی نیوی ڈیسٹرائر مشرق وسطیٰ میں تعینات، غیرملکی میڈیا کے مطابق عین الاسد فضائی اڈے، انبار میں امریکی اور بین الاقوامی اتحادی افواج نے 15 جنوری کے باقاعدہ شیڈول کے مطابق مکمل انخلا کر لیا ہے، جس سے مغربی عراق میں امریکی فوجی موجودگی ختم ہو گئی ہے۔ تاہم امریکی نیوی کی تین رہنمائی شدہ میزائل ڈیسٹرائر ابھی مشرق وسطیٰ میں سرگرم ہیں۔