اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)وفاقی حکومت نے امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ 1950 تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں متعدد اہم ترامیم کی منظوری دے دی ، ذاتی سامان کے ذریعے گاڑی درآمد کرنے کی شقیں ختم ، تحفہ و منتقلیٔ رہائش اسکیم کے قواعد مزید واضح اور سخت بنا دیے گئے ۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی درآمد کی نئی شرائط نافذ،تحفہ یا منتقلیٔ رہائش پر درآمد شدہ گاڑیاں 1سال تک ناقابلِ منتقل رہیں گی ۔ ترمیم کے مطابق پیراگراف 16 اور متعلقہ ضمیموں سے "ذاتی سامان" کے الفاظ حذف کر دیے گئے۔