• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 2روزہ ”دیکھو فلم فیسٹیول“ اختتام پذیر

لاہور (رپورٹ: عمران احسان) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں دو روزہ ”دیکھو فلم فیسٹیول“ اختتام پذیر ہوگیا،فلم ڈائریکٹر سید نور نے فیسٹیول سے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو اپنی فلم میں لینے کا اعلان کیا،فلم فیسٹیول میں شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ میں پنجاب یونیورسٹی کے و جیح الحسن فاتح قرار پائے،وائس چانسلر پنجاب یونیوررسٹی محمدعلی نے سینئر پروڈیوسر کو انکی اعلی خدمات پر شیلڈ پیش کی،چیئر پرسن لبنیٰ ظہیر نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر تمام نوجوانوں کو مبارکباد دی، انھوں نے کہا فلم فیسٹیول میں پاکستان بھر سے سیکڑوں انٹریز موصول ہوئیں،جن میں سے 30کا انتخاب کیا گیا، اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ خواب دیکھنے کے ہمت پیدا کرو، ان کی تعبیر بھی حاصل ہوگی،فلم ایک آرٹ نہیں بلکہ یہ ایک طاقت ہے، قومیں اپنے تشخص، اپنی شناخت سے بڑی ہوتی ہیں، ڈاکٹر قیصر رفیق نے کہا کہ آپ جہاں کہیں بھی ہیں اپنے ملک کی خوبصورت تصویر کو دُنیا کے سامنے پیش کریں،پاکستان کا اصل چہرہ دیکھانا ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید