• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی بطور اپوزیشن لیڈر، نوٹیفکیشن آج ہوجائیگا، رانا ثنا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعہ کو ہوجائے گا ۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ آگے کے مراحل طے کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ میزبان حامدمیر نے پروگرام کے ابتدائیہ میں کہا کہ ٹرمپ کے بیانات سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ پاکستان کے قریب آچکے ہیں لیکن پاکستان کو بھی امیگرینٹ پراسیس سے نکال دیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو نے ایوان صدر اسلام آبادمیں غیر ملکی سفیروں اور میڈیا کے نمائندوں کے سامنے سندھ کا مقدمہ پیش کیا اور سندھ حکومت کی پرفارمنس کو ہائی لائٹ کیا اور کہا کہ صوبوں کا فنڈ کم نہیں کیا جانا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امیگریشن سے متعلق ہر ملک کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں اور اپنے قواعدو ضوابط ہوتے ہیں بعض ایسے ممالک بھی ہیں جو پاکستان کے بہترین دوست ہیں لیکن ویزوں سے متعلق ایسی پالیسز اپنائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لوگوں کو ویزوں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید