کراچی( افضل ندیم ڈوگر )جمعرات کو کراچی میں اچانک شدید دھند سے فلائٹ اپریشن متاثر ہوا،دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ4گھنٹے بند رہا۔ کراچی کی 3 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملک بھر کی 152 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ شدید دھند کے باعث جمعرات کی صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 9 بجے تک بند رہا۔ اس دوران دوحہ سے کراچی کی پرواز کیو ار 610، جدہ کراچی ایف 3829 کو مسقط اتارا گیا۔ لاہور سے کراچی کی پرواز 9P841 کو واپس لاہور موڑ دیا گیا۔