راولپنڈی(این این آئی، نیوز رپورٹر) سیکورٹی فورسز کی بنوں اور کرم میں کارروائیاں ، 13دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں 8اور کرم میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5خوارج مارے گئے،صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 13بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کردئیے گئے۔