• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم ڈیڑھ سال بعد تبدیل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم ڈیڑھ سال بعدتبدیل ، ان کی جگہ ساجد بیگ نئے سپرنٹنڈنٹ تعینات ، محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات پنجاب کے 12افسروں کو تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کو تبدیل کر کے سینٹرل جیل فیصل آباد کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیاگیا ، ان کی جگہ فیصل آباد سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ کو سینٹرل جیل راولپنڈی کا نیاسپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید