اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ایف بی آر کو ہدایات،عدالتی حکم پر عملدرآمد کا مراسلہ جاری ،ایف بی آر میں انتظامی و قانونی امور پر فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ ایف بی آر نے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کے آفس میمورنڈم اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقول ارسال کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ گیارہ نومبر دو ہزار پچیس کو رٹ پٹیشن نمبر اکانوے دو ہزار بائیس میں سنٹر فار رول آف لا اسلام آباد پاکستان بنام وفاقِ پاکستان میں سنایا گیا تھا۔