اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحر ہند میں ڈبو دیں گے ،ملک میں دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، خوارج ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ ہے،ہمارے دشمنوں کے ذریعے انہیں وسائل پہنچ رہے ہیں، 2018ء کی طرح سر کچل دینگے، انہیں دشمن قوتوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، ملک سے غربت، بے روزگاری کے خاتمے ، قرضوں سے نجات حاصل کرنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں فوجی جوان اور افسر شہید ہوئے دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیےکہ ہم دوسرے ملکوں کو دہشت گردی سے بچایا،قومی اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہ تھی۔