کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ مودی حکومت پر بھارت میں تنقید شروع ہوگئی، بھارت کے ایران کو منتقل کروڑوں ڈالرز ڈوبنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ امریکی دباؤ کے خوف سے مودی حکومت خاموشی سے فلیگ شپ پراجیکٹ سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور اس سے ناصرف بھارت کو اقتصادی اور اسٹرٹیجک پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے بلکہ مودی حکومت کے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ڈوبنے کا خدشہ ہے۔