• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جھڑپ، بھارت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے عسکری شعبہ کھولنے کا بڑا فیصلہ

نیو دہلی (جنگ نیوز ) پاکستان سے جھڑپ کے بعد بھارت کاغیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے عسکری شعبہ کھولنے کا بڑافیصلہ، لائسنس یافتہ اسلحہ کمپنیوں میں خودکار نظام کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری حد 49سے بڑھا کر 74فیصد کر دی جائیگی۔ ماضی میں سرمایہ کاری انتہائی محدود رہی،اقدام سے غیر ملکی اسلحہ کمپنیوں کو اکثریتی حصص لینے کی راہ ہموار ہو جائیگی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت عسکریشعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قواعد میں نمایاں نرمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید