• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن رعایت نہیں، قانونی حق، سپریم کورٹ، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد( رپورٹ:، رانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ نےʼʼ پنشن ادائیگیʼʼ کے حوالہ سے مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن رعایت نہیں ، قانونی حق ہے ،محض تاخیر سے درخواست دینے یا استعفیٰ دینے کی بنیاد پر کسی سرکاری ملازم کو پینشن کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، ملازم کو پینشن خیرات یا انعام کے طور پر نہیں دی جاتی بلکہ طویل اور بے داغ خدمات کے عوض اس کا قانونی اور آئینی حق ہے ۔ عدالت نے فیڈرل سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عثمان کی اپیل منظور کر لی اور متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو ا س کی پینشن کے تمام واجبات قانون کے مطابق ادا کیے جائیں،یاد رہے کہ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی میں بطور سینئر آڈیٹر خدمات انجام دینے والے درخواست گزار ، محمد عثمان نے 20 سال سے زائد سروس مکمل کرنے کے بعد 2007 میں استعفیٰ دے دیا تھا، اور جب پینشن کے لیے رجوع کیا تو پہلے ان کے ادارہ اور بعد ازاں اپی؛ پر فیڈرل سروس ٹربیونل نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی،جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید