• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے چینی نائب وزیر کی ملاقات

اسلام آباد ( طاہر خلیل )اسلام آباد سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے چینی نائب وزیر کی ملاقات ، پارٹیوں کی طرف سے مسلم لیگی رہنما مہرین ملک نے صورتحال بیان کی ،پاک چینی دوستی علاقائی استحکام کیلئے اہم قرار ،چین کی کمیونسٹ پارٹی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کی نائب وزیر محترمہ سن ہائی یان دورے پر اسلام آباد پہنچیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی قابل ذکر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے بعد سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا اداروں کی ممتاز شخصیات کے لیے ایک بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بین الجماعتی روابط کے ذریعے چین،پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے حال ہی میں منعقد ہونے والے اجلاس اور چین کے تازہ ترین پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے اہم نکات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔اس تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سینئر نائب صدر مہرین ملک آدم نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بریف کیا۔
اہم خبریں سے مزید