• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹسال، پاکستان نے بھوٹان کو ہرادیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم ساف فٹسال چیمپئن شپ میں اپنا تیسرا میچ اتوار کو سری لنکا کے خلاف نارتھ ابوری اسٹڈیم ، بنکاک میں کھیلے گی۔ تھائی لینڈ میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت، سری لنکا بھوٹا، مالدیپ، بنگلہ دیشاور اورنیپال شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں 7-1کی شکست کا سامنا رہا جبکہ دوسرے میچ میںفائٹ بیک کرتے ہوئے بھوٹان کو 4-2کی شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عدنان اشفاق نے دو جبکہ حسن ظفر، آصف چوہدری نے ایک ایک گول کیا۔

اسپورٹس سے مزید