کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت کے مطابق آرسی اے انڈر 15 چیلنج لیگ اتوار سے اوول گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم اور جناح کالج گراؤنڈ پر شروع ہو رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیشنل اسٹیڈیم پر آرسی گرین اور آرسی یلو کے درمیان کھیلا جائے گا ، مہمان خصوصی ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ہو نگے جبکہ اسی روز آرسی اے کے وائٹس اور آرسی اے کے بلوز کے درمیان میچ جناح کالج گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کراچی ریجن کی پانچ منتخب ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں آرسی اے کے وائٹس ،بلوز، گرین، ریڈ اور یلو شامل ہیں۔