• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایم سید کی سالگرہ میں شرکت کرنیوالے شرکاء کو روک دیا گیا

نوابشاہ+میہڑ( بیورورپورٹ/نامہ نگار) سائیں جی ایم سید کی سالگرہ میں شرکت کرنیوالے شرکا کو روک دیا گیا۔کارکنوں کی گرفتاری پر سندھ یونائٹڈ پارٹی کا سینما چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی، قوم پرست جماعتوں کے چند کارکنوں کو نقص امن کے باعث حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق امری پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سن میں قوم پرست رہنما جی ایم سید کی 122 ویں سالگرہ کے شرکا کو روک دیا گیا کارکنوں کی گرفتاری پر سندھ یونائٹڈ پارٹی کا سینما چوک پر احتجاجی مظاہرہ پولیس کیخلاف نعرے لگائے گئے سندھ یونائٹڈ پارٹی کے کارکنوں نے سکرنڈ سینما چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس کے خلاف نعرے بازی کی انہوں نے الزام لگایا کہ سن میں قوم پرست رہنما جی ایم سید کی 122 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو امری پل پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے جانے سے روک دیا ان کا مطالبہ تھا کہ گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے جبکہ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کا کہنا تھا کہ قوم پرست جماعتوں کے چند کارکنوں کو نقص امن کے باعث حراست میں لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید