• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانجی سے زنا بالجبر ، ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے زنا بالجبر کے الزام میں عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت پولیس فائل نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ میں بھانجی سے زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے زیادتی کا شکار بچی کی والدہ کو عدالت بلا لیا۔ اجازت کے بغیر خاتون کو بلانے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ آپ زیادتی کا شکار بچی کی والدہ کو بلا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ بچی کی والدہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتی ہیں، اس لیئے عدالت آئی ہیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ والدہ خود نہیں آئین، آپ انہیں پڑھا سکھا کر یہاں لائے ہیں۔ یہ قتل کا مقدمہ نہیں کہ ورثاء معاف کردیں تو کیا ختم ہو جائے۔ ماموں کا رشتہ بہت پیارا ہوتا ہے اس اعتماد کو توڑنے والے کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ اپیل کے موقع پر یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے آپ کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکتے۔

ملک بھر سے سے مزید