• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ، مسلح افراد نے گھات لگا کر پولیس اہلکار کو قتل کردیا، موقع سے فرار

حیدرآباد (بیورورپورٹ) جی او آر تھانے کی حدود میں ایگری کلچر کمپلیکس کے قریب مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش سو ل اسپتال لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جی او آر تھانے کی حدود میں ایگری کلچر کمپلیکس لاشاری ہوٹل کے قریب گھات میں بیٹھے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نسیم نگر تھانے پر تعینات نائب ہیڈ محرر45 سالہ لیاقت زنگیجو سکنہ خیر پور ناتھن شاہ دادو کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید