کراچی ( ثاقب صغیر ) ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے امیگریشن آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روزانہ 94 بین الاقوامی پروازوں کی ہینڈلنگ اور یومیہ 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی امیگریشن کلیئرنس کی جا رہی ہے۔مصروف اوقات میں پروازوں کی بیک وقت آمد سے عارضی ہجوم رہتا ہے۔ 13 جنوری کو ایک گھنٹے میں 2,400 مسافروں کی کلیئرنس کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔روانگی کیلئے 15 اور آمد کیلئے 13 امیگریشن کاؤنٹرز فعال ہیں۔