• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی کے خیرمقدم کیلئے قائد ایوان موجود نہیں ہونگے

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) اچکزئی کے خیرمقدم کیلئے قائد ایوان موجود نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف سے منسوب آزادارکان اچکزئی کا خیرمقدم کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ’’طوفانی‘‘ دورے سے واپسی کے بعد کل (پیر) شام قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی قائد حزب اختلاف کی نشست سنبھالیں گے تو ان کا خیرمقدم کرنے کے لئے قائد ایوان وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں موجود نہیں ہونگے ۔ مستند پارلیمانی ذرائع نے جنگ /دی نیوز کو ہفتے کے روز بتایا ہے کہ ایک سو ساٹھ سے زیادہ دنوں تک خالی رہنے والی قائد حزب اختلاف کی نشست پر جب وہ فروکش ہونگے تو حزب اختلاف کی پہلی صف میں ان کے پہلو میں بیٹھے آزاد حزب اختلاف کے کم و بیش سبھی ارکان اس نشست پر نگاہیں گاڑے رہے تھے جو وزیراعظم کی مسند سے محض ساڑھے چار فٹ کے فاصلے پر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید