• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹسال، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ساف فٹسال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو 5-2 کی شکست دیدی۔ علی آغا نے دو جبکہ حمزہ نصرت ، حسن ظفر اور آصف چوہدری نے ایک ایک گول کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان تین میچوں میں دو کامیابیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ڈرا کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں 7-1کی شکست کا سامنا رہا جبکہ دوسرے میچ میں بھوٹان کو 4-2 کو ہرایا تھا۔
اسپورٹس سے مزید