• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، اسکاٹ لینڈ کو روند دیا، عثمان کے 75 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہرارے میں انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے روند کر شاندار واپسی کی ۔ پاکستان نے 188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چار وکٹ پر 190رنز بنا کر فتح حاصل کی، اور پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد اپنی مہم کا اعتماد بحال کیا۔ عثمان خان نے 75 رنز بنائے جبکہ علی رضا نے چار وکٹ لیے۔ پیر کو کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے اوور میں دو وکٹیں لے کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔ ناکام ٹیم 187رنز پر آوٹ ہوگئی۔ تھامس نائٹ نے 37اور اولی جونز 30رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 47رنز کی مضبوط اننگز کھیلی۔ عثمان اور احمد کی 111رنز کی تیسری وکٹ شراکت نے ٹیم کو فتح کی جانب دھکیل دیا۔ سمیر منہاس 28، علی حسن بلوچ نے 15رنز بنائے۔ کپتان فرحان یوسف18اور حزیفہ احسن صفر پر ناٹ آوٹ رہے۔ اسکاٹ لینڈ کے اولی جونز اور منو تھرورت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دن دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے تنزانیہ کے خلاف 397 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا، جو اس ایڈیشن میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ کپتان محمد بلبلیا نے 108 اور جیسن رولز نے ناقابل شکست 125 رنز کی زبردست اننگز کھیلیں۔ تنزانیہ کی ٹیم صرف 68 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے آئرلینڈ کو 106رنز سے شکست دی، 267 رنز کا ہدف مقررہ 50اوورز میں حاصل کیا، کپتان ویماتھ دنسارا 95 اور چمیکا ہیناتیگالا51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو ہراکر اپنی دوسری جیت حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید