• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں شرکت، بھارتی میڈیا کے دعوؤں پر اسکاٹ لینڈ حیران

لندن (جنگ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعووں کو پول کھل گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کرکٹ کے حکام نے ان خبروں پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام بلاوجہ میڈیا میں اچھالا گیا، آئی سی سی نے اس حوالے سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ تاہم موقع ملا تو کھلاڑی میدان میں اترنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔بنگلہ دیش کی شرکت اور بھارت کے سفر سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ تک متوقع ہے، جس کے بعد ہی آئی سی سی کسی متبادل ٹیم یا مقام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ حیران ہے کہ ان کی شمولیت کی خبریں کس بنیاد پر چلائی گئیں۔ اسکاٹ لینڈ کرکٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائنگ راؤنڈز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ مبصرین اسے بھارتی میڈیا کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹ کو دباؤ میں لانے کی ایک ناکام کوشش قرار دے رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید