نئی دہلی (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پر ون ڈے سیریز ہارنے پر بھارتی کپتان شبھمن گل ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم فیصلہ کن میچ میں توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پائی۔ کھلاڑیوں نے اہم لمحات میں غلطیاں کیں ۔ انہوں نے کسی انفرادی کھلاڑی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، لیکن یہ واضح تھا کہ وہ ٹاپ آرڈر کی ناکامی، شاٹ کے غیر ذمہ دارانہ انتخاب، اور فیلڈنگ میں اکثر غلطیاں سے بہت پریشان کن تھیں۔