• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمنز، ہیزل ووڈ، میکسویل آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی قیادت میں تین ٹی 20 میچز پرمشتمل دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو فٹنس حاصل کرنے کیلئے آرام دیا گیا ہے۔ ان میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں جو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بگ بیش لیگ کھیلنے والے نیتھن ایلس اور گلین میکسویل ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت سیریز میں شامل نہیں کیے گئے۔ سیریز کی فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈمین ، کوپر کنولی ، بین ڈارشیوس ، جیک ایڈورڈز ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس ، میتھیو رنشا ، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔ میتھیو رینشا ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ آسٹریلوی بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید