• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسنوکر: آصف نے دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب کو باہر کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب شکست کھا کر نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ سے آئوٹ ہوگئے، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف فائنل فور میں پہنچ گئے ہیں ۔ نمبر چھ سیڈ سہیل شہزاد اور نمبر نو سیڈ عبدالستار بھی ٹائٹل دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب کو زیر کرکے اگلے مرحلے میں پہنچے۔ کوارٹر فائنل میں رانا عرفان نے اویس منیر کو 4-5، اسجد اقبال نے احسن رمضان کو 0-5، محمد آصف نے محمد سجاد کو 2-5، مبشر رضا نے حسنین اختر کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل 4 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اویس منیر (109 اور 101)، محمد آصف نے (106)، محمد سجاد نے (121)، مبشر رضا نے (101) کے شاندار سنچری بریک کھیلے۔ منگل کو سیمی فائنلز میں رانا عرفان کا مقابلہ اسجد اقبال ، محمد آصف کا مبشر رضا سے مقابلہ ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید