کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، انڈر 15 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مستقبل کے اسٹارز موجود ہیں۔ وہ آر سی اے کے انڈر 15 لیگ کے افتتاح پر کھلاڑیوں سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے بھی موجود تھے۔ بعدازاں افتتاحی میچ میں آرسی اے کے گرین نے یلو کو 108 رنز سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں آرسی اے بلوز نے ارسی وائٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔