• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبز اسکروٹنی: اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن سے وضاحت مانگ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف سے منظوری کے بغیر ہاکی کلب کی جانچ پڑتال کے لئے یکطرفہ شیڈول جاری کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تاحال اسکروٹنی کے لئے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا، پورٹل پر کلب رجسٹریشن کے حوالے سے شکایات پی ایس بی میں جمع کرائی جائیں، ہاکی فیڈریشن نے یکطرفہ طور پر کلب کی جانچ پڑتال کے لیے شیڈول جاری کیا ہے۔ اسکروٹنی شیڈول کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی اور انتخابی عمل پی ایس بی کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونگے ۔
اسپورٹس سے مزید