کراچی (جنگ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتحی کا ایک ویڈیو کلپ جہاں وہ مراکشی فٹبال اسٹیڈیم میں اپنے گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ جس میں انہیں افریقہ کپ آف نیشنز 2025ء کے سیمی فائنل کے آغاز سے پہلے پُرجوش انداز میں گانا سنتے اور اسٹیڈیم کے ماحول سے محظوظ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس پرفارمنس نے صارفین میں دلچسپی اور تعریف پیدا کی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نے اس وائرل ویڈیو پر مثبت تبصرے کیے ہیں۔