کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عثمان خان جو اسکاٹ لینڈ کے خلاف پیر کے میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔انہوں نے کہا ہے کہ دو ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد احمد حسین کے ساتھ شراکت داری بنانے پر توجہ دی، ہم دونوں بیٹرز نے اسٹرائیک روٹیشن پر کام کیا اور یہی ہماری حکمتِ عملی تھی، اہم میچ تھا، اگلے میچ میں بھی اسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم جمعرات کو زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ کھیلے گی۔