• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادو ٹونا یا اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی، ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

اسلام آباد (این این آئی، ساجد چوہدری ) سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جاود ، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہے۔بل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7سال تک قید ہو گی اورجرم کے مرتکب شخص کو 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا۔ادھر ایوان بالا نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل،پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل اور سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2024 سمیت 9بل کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جبکہ 7نئے متعارف کروائے گئے بل مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ، پرائیویٹ ممبر ڈے پرایک دو کے علاوہ زیادہ بل اپوزیشن اور حکومتی اتحادی ارکان کے تھے جن کی حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید