• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بغیر دنیا محفوظ نہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

کراچی( نیوز ڈیسک)ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بغیر دنیا محفوظ نہیں، امریکی صدرکا نارویجن وزیر اعظم کو خط میں کہنا تھا نوبیل انعام نہ ملنے  پر اب خود کو صرف امن    پر سوچنے کا پابند نہیں سمجھتا،  وزیرِاعظم   نے جواب میں کہا کہ نونوبیل   انعام ناروے  حکومت نہیں، ایک آزاد کمیٹی دیتی ہے،ادھرگرین لینڈ نےبھی  دباؤ مسترد کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کے پاس گرین لینڈ کا مکمل اور حتمی کنٹرول نہیں ہوگا، دنیا محفوظ نہیں ہو سکتی، نوبیل امن انعام کے لیے نظرانداز کیے جانے کے بعد وہ اب خود کو صرف امن کے بارے میں سوچنے کا پابند نہیں سمجھتے۔ ٹرمپ نے ناروے کے وزیرِاعظم یوناس گاہر اسٹورے کو بھیجے گئے پیغام میں جس کی تصدیق اسٹورے کے دفتر نے کی کہا کہ دنیا اس وقت تک غیر محفوظ ہے جب تک امریکہ گرین لینڈ پر مکمل کنٹرول حاصل نہ کر لے۔

اہم خبریں سے مزید