• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، 75 برس کی کم ترین شرحِ پیدائش آبادی مسلسل چوتھے سال سکڑ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں 75 برس کی کم ترین شرحِ پیدائش ریکارڈ، آبادی مسلسل چوتھے سال سکڑ گئی ،حکومتی مراعات، مالی سبسڈیز اور سماجی مہمات کے باوجود چین میں شرحِ پیدائش ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں اموات کی تعداد مسلسل پیدائش سے زیادہ رہی اور آبادی میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔چین میں 2025کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد کم ہو کر 79 لاکھ 20 ہزار رہ گئی، جو ایک سال قبل 95 لاکھ 40 ہزار تھی، جبکہ اسی عرصے میں اموات بڑھ کر ایک کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئیں۔ اس طرح ملک کی آبادی مسلسل چوتھے سال کم ہوئی۔ دہائیوں تک نافذ سخت ا یک بچہ پالیسی کے اثرات، بڑھتی مہنگائی، تعلیم اور بچوں کی پرورش کے بلند اخراجات کو شرحِ پیدائش میں کمی کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید