• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، ارکان نے سڑکوں کی مینٹی ننس کے بارے میں سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان سمبلی نے سڑکوں کی مینٹی ننس کے بارے میں سوالات اٹھا دئیے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سےبتایاگیاہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگرحصوں میں سڑکوں کی مرمت باقاعدہ بنیادوں اورمعیاری طریقہ کارکے مطابق ہوتی ہے، ٹول پلازوں سے ملنے والے وسائل سڑکوں کی مرمت پرلگائے جائیں گے، حکومت نے ایم نائن کی جگہ ایم ٹین روٹ بنائی ہے جس کوپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائیگا۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیدرفیع اللہ کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغرخان نے ایوان کوبتایا کہ این فائیو اوراین 55کی حالت خراب ہے، ہم روڈ بناتے ہیں مگرچندسال بعد اس کی حالت مخدوش ہوتی ہے، اصل مسئلہ ایکسل روڈ کا ہے، موجودہ حکومت نے ایکسل لوڈپرعمل درآمدشروع کردیا ،ہم اسٹینڈرڈز کو فالو کر رہے ہیں،اس کے بہترنتائج سامنے آئیں گے،انہوں نے کہاکہ سڑکوں اورشاہراہوں کی تعمیر ومرمت بین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے کیلئے کوششیں ہوتی ہے، پاکستان میں روڈ کی عمر10سال اورپل وسرنگوں کی عمر50سال رکھی جاتی ہے۔ آ غا رفیع اللہ نےسڑکوں سے متعلق سوال پر وزارت مواصلات کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔

اہم خبریں سے مزید