کراچی (نیوز ڈیسک) پرنس ہیری نے برطانوی اخبار ڈیلِی میل کے پبلشر پر خوفناک مداخلت کا الزام عائد کر دیا۔ الزامات میں فون ہیکنگ، ذاتی ریکارڈز کی چوری اور نجی جاسوسوں کے ذریعے معلومات کا حصول شامل، ہیری اور چھ دیگر معروف شخصیات کا دعویٰ ، پبلشر نے الزامات کومبالغہ آرائی اور بے بنیاد قرار دیدیا۔ گارڈین کے مطابق پرنس ہیری اور چھ دیگر معروف شخصیات نے ڈیلِی میل کے پبلشرپر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے صاف، منظم اور مستقل غیر قانونی معلومات حاصل کرنےکے طریقے اپنائے تاکہ ان کے بارے میں خبریں شائع کی جا سکیں۔ ہیری نے عدالت میں کہا کہ اخبار کی مداخلت نے انہیں خوفزدہ اور شدید تنہائی میں مبتلا کر دیا اور ان کے ذاتی تعلقات پر زبردست دباؤ ڈالا۔