کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا فرسٹ کے نام پر عالمی محاذ آرائی، ٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور لاطینی امریکا سمیت متعدد ممالک کو فوجی کارروائیوں، دھمکیوں یا دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، ٹرمپ پالیسی کسی واضح عالمی حکمتِ عملی کے بجائے طاقت کے مظاہرے، ذاتی مفادات اور سیاسی اشاروں پر مبنی، امریکا بین الاقوامی سطح پر تنہائی، اتحادیوں کے عدم اعتماد اور عالمی نظام میں عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے پہلے سال میں امریکا نے “امریکا فرسٹ” کے نعرے کے باوجود جارحانہ خارجہ پالیسی اپنائے رکھی، جس کے تحت مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور لاطینی امریکا سمیت متعدد ممالک کو فوجی کارروائیوں، دھمکیوں یا دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔