• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا GCC ممالک میں 8 لاکھ روزگار پیدا کرنے کا ہدف

دبئی (ایجنسیاں) پاکستان نے 2026میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے ممالک میں 8لاکھ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدٖف مقرر کیا ہے۔ خلیجی اخبار نے حکومت پاکستان کے ان اقدامات کو معیشت کی بہتری کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا۔خلیجی اخبار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اس تعداد میں 60 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے، خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ برس تقریباً 40 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ 2026 میں بیرون ملک افرادی قوت 8 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔2025ءمیں ملک کی افرادی قوت کی برآمد 7لاکھ 40ہزارتھی۔
اہم خبریں سے مزید