کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) حسن و جمال کے نظارے،جیسے پریاں زمین پر اتر آئی ہوں ، کراچی کی تاریخی عمارت خالق دینا ہال میں دلکش فیشن شو کا انعقاد توجہ کا مرکزبن گیا، رنگ و نور کی برسات ہوتی رہی۔ نامور اداکار احسن خان، اظفر رحمان، فرشتے اسلم سمیت مشہور شخصیات کی شرکت نے چار چاند لگادیئے۔تفصیلات کے مطابق 1906 میں تعمیر ہونے والا خالق دینا ہال میں دربار کے عنوان سے رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ دربار ہال میں سپر ماڈلز پریشا عدنان کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرتی رہیں۔اس وقت ایسا محسوس ہورہا تھا، جیسے آسمان سے پریاں زمین پر اتر آئی ہیں۔ہر چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا۔اس موقع پر فیشن شو کی میزبان پریشاعدنان کا کہنا تھا کہ “دربار فیشن کو بطور برانڈ دیکھنے کے ہمارے انداز میں ایک تبدیلی کی علامت ہے۔