• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن بورڈ مین شمولیت کی جلدی نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربّانی نے بیان میں کہاکہ وفاقی حکومت کو امن بورڈ میں شمولیت کی جلدی نہیں ہونی چاہیے، درج ذیل وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن بورڈ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے صرف ۲۰۲۷ء کے لیے، محض غزہ پر توجہ مرکوز رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔2- چین اور روس نے ووٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ امن بورڈ اقوامِ متحدہ کے کردار پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ناموں میں کوئی فلسطینی شامل نہیں اور بورڈ اراکین کے کردار کی وضاحت نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید